کاروبار
24 اپریل ، 2012

آئندہ بجٹ میں پنشن تین سو فی صد بڑھائی جائے :پنشنرز

اسلام آباد…پنشنرز ایسویشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں تین سو فی صد اضافہ کیا جائے۔اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہوئے وفاق اور مختلف صوبوں کے ریٹائرڈ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں ان کے میڈیکل الاوٴنس میں تین سو فی صد تک اضافہ اور ان کے بچوں کا ملازمتوں میں کوٹہ بڑھا کر 30 فی صد کیا جائے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حاضر سروس ملازمین کی طرح پنشنرز کو بھی مکان کا کرایہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو وہ تادم مرگ دھرنا دیں گے۔

مزید خبریں :