کاروبار
24 اپریل ، 2012

ایم سی بی اور حبیب بینک کا اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان

ایم سی بی اور حبیب بینک کا اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی…ایم سی بی بینک اور حبیب بینک نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری ایم سی بی بینک کے نتائج کے مطابق جنوری سے مارچ 2012 کے دوران بینک کو پانچ ارب 64 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی 6 روپے 14 پیسے رہی۔گذشتہ سال اسی عرصے میں بینک کو پانچ ارب دو کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اوراس کی فی حصص آمدنی 5 روپے 46 پیسے رہی تھی۔ بینک نے پہلی سہ ماہی کے لیے اپنے شئیرز ہولڈرز کو تین روپے عبوری نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ حبیب بینک کو بھی اسی عرصے کے دوران 6 ارب نو کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی 5 روپے 46 پیسے رہی۔

مزید خبریں :