24 اپریل ، 2012
لاہور…لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر ایک زورداردہماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر ہونے والے دہماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اب تک دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں جائے دھماکا پر موجود ہیں۔ریلوے اور مقامی پولیس سمیت اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔پلیٹ فارم نمبر2سے بزنس ٹرین چلتی ہے ۔