پاکستان
24 اپریل ، 2012

لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکا،3افراد جاں بحق،20سے زائد زخمی

لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکا،3افراد جاں بحق،20سے زائد زخمی

لاہور…لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر ایک زورداردھماکا ہوا ہے جس نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اسٹیشن پر لگے تمام شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب دیگر عمار توں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس ذرائع نے ابتدائی گفتگو میں کہا کہ دھماکا خیز مواد ایک بیگ میں رکھا گیا تھا جس کے پھٹنے سے انتہائی شدید دھماکا ہوا جس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔دھماکے کے بعد لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد وہاں لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور افرا تفری کی صورت حال بن گئی۔لاہور میں واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دئی گئی ہے۔زخمی اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔تمام امدادی کارروائیاں جا ری ہیں ۔

مزید خبریں :