24 جنوری ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم حقیقی کے رہ نما آفاق احمد کی نو گو ایریاز ختم کرنے سے متعلق درخواست چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیج دی ہے۔ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے اورقیام امن کیلئے اگرانہیں الطاف حسین سے ملناپڑاتووہ ملیں گے۔آفاق احمد سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ سال کے آخری چار ماہ میں چھ ہزار سے زائد لوگ کراچی میں قتل کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے این آر او کے تحت ختم کئے جانیوالے تین ہزار سے زائد مقدمات کی فائلیں گم کر دی ہیں،اور حکومت کی سرپرستی میں ابھی تک نو گو ایریاز موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ واحد ادارہ ہے جو کراچی کا امن بحال کرا سکتی ہے۔