پاکستان
30 نومبر ، 2014

اشیاء ضروریہ کی قیمت میں کمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

اشیاء ضروریہ کی قیمت میں کمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

لاہور......وزیر اعظم نوازشریف نےکہا ہےکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیںکم کرناصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،عوام کوریلیف دیناہمارے منشورکاحصہ ہے،فوری طور پر ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی کا میکانزم تیارکیاجائے،رائونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات میں وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات ،تحریک انصاف کے جلسے اور آئندہ ہفتے کے دورہ برطانیہ پر گفتگو کی ۔اس موقع پر حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام حکومتی مشینری کوعوام کوریلیف دینے کیلئے متحرک کیاجائے،عوامی نمائندےعوام کی شکایات کافوری ازالہ کریں۔

مزید خبریں :