30 نومبر ، 2014
اسلام آباد........ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف،سابق وزیراعظم،سابق چیف جسٹس پرمقدمہ چل سکتاہےتونوازشریف پرکیوں نہیں؟ نوازشریف پرعوام کےووٹوں کوتبدیل کرنےکامقدمہ کیوں نہیں چل سکتا؟ امن کی بات کرینگےامن کی بات ہوگی،جنگ کی بات کرینگےجنگ کی بات ہوگی۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس نظام کوجلادو،آگ لگادو،محلوں کوگرادو،غریبوں عمران خان کےساتھ نکلو، میں خودکش سیاست دان ہوں، میں اپناتابوت اپنےکندھےپررکھ کرسیاست کرتاہوں۔