پاکستان
30 نومبر ، 2014

فضل الرحمان بہادر ہیں تو راستے کل بند کر کے دکھائیں، پرویز خٹک

فضل الرحمان بہادر ہیں تو راستے کل بند کر کے دکھائیں، پرویز خٹک

اسلام آباد........ وزیراعلیٰ خیبرپاختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بہادر ہیں تو راستے کل بند کر کے دکھائیں، میں کھول کر دکھائوں گا، آج شرافت دکھائی، کل شرافت نہیں دکھائیں گے، تمھیں سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان تین سو کنال کے مکان پر رہتا ہے تو کیا ہوا، وہ کسی کے باپ کا مال نہیں، لوگ کہتے ہیں پرویز خٹک ناچتا ہے، ایسے جنون میں کون نہیں ناچے گا۔

مزید خبریں :