پاکستان
30 نومبر ، 2014

عمران خان کی ملک کےبڑےشہروں کوبندکرنےکی دھمکی

عمران خان کی ملک کےبڑےشہروں کوبندکرنےکی دھمکی

اسلام آباد........ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےملک کےبڑےشہروں کوبندکرنےکی دھمکی دے دی۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ 4 دسمبر سے ملک کے مختلف شہروں کو بند کرنا شروع کردینگے اور 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو 16 دسمبر کے بعد اگلا پلان ڈی آئے گا۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا دھرنا جاری رہے گا، 4 دسمبر کو لاہور، 8 دسمبر کو فیصل آباد ، 12 دسمبر کو کراچی اور 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند کردینگے، اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو 16 دسمبر کے بعد پلان ڈی آئے گا۔ عمران خان نے کہا کہ قانون کےتمام دروازےبندکرکےہمارےلیےکوئی راستہ نہیں چھوڑاگیا، انصاف کانظام طاقتوروں کونہیں کمزورکوپکڑتاہے، پاکستان کےسب سےبڑےلٹیرےاورڈاکوآصف زرداری اورنوازشریف ہیں، میاں صاحب آپ نےاربوں روپےچوری کیے،آپ کوڈاکونہ کہوں توکیاکہوں؟ آصف زرداری اورنوازشریف25سال میں کہاں سےکہاں پہنچ گئے؟ آصف زرداری اورمیاں نوازشریف کےپاس اقتدارسےپہلےکیاتھا؟ عوام غریب ہوتےجارہےہیں،آصف زرداری نوازشریف امیرہوتےجارہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1988میں زرداری نوازپارٹنرشپ کےوقت ڈالر15روپےکاتھا، آصف زرداری اورنوازشریف نےملک کواتنالوٹاکہ ڈالر103روپےتک پہنچ گیا، زرداری اورنوازشریف کاپیساباہرپڑاہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی،ہمارےپاس ثبوت ہیں،صرف ہم کیوں انصاف مانگ رہےہیں؟ ہمارےعلاوہ تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہےلیکن نوازشریف استعفانہ دیں، نوازشریف دھاندلی سےوزیراعظم بنے،ان کےہوتےہوئےشفاف تفتیش کیسےہوسکتی ہے؟ الیکشن سے2دن پہلے70لاکھ بیلٹ پیپرپرنٹ کرائے، اضافی بیلٹ چھپوانےسے نون لیگ کو68لاکھ سےڈیڑھ کروڑووٹ پڑے، افتخارچودھری اورجسٹس رمدےنےآراوزکواستعمال کیا، نون لیگ نےپوسٹ پولنگ دھاندلی کی، اگرہم اسی طرح بیٹھےرہےتویہ عوام کوخریدیں گےاورپھرباریاں لیں گے، پڑھےلکھےعوام کبھی انتخابات نہیں لڑسکیں گے، دھاندلی کرکےاسمبلی میں آنے والااسمبلی میں جاکرایماندارنہیں ہوسکتا، اگریہ سسٹم قبول کرلیاتونہ کرپشن ختم ہوگی اورنہ تبدیلی آئےگی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین انصاف کےلیے2کروڑخرچ کرچکے،3دفعہ سپریم کورٹ گئے، 2کروڑروپےخرچ کرنےکےبعدپتاچلاکہ22ہزارجعلی ووٹ نکلے، دوکروڑخرچ کےبعدپتاچلاایک لاکھ 20ہزارایسےووٹ ملےجس کی شناخت نہیں ہوسکی، نیب کےسابق چیئرمین نےکہاتھاکہ روزانہ12ارب روپےکی کرپشن ہوتی ہے، اگریہ سسٹم قبول کرلیاتونہ کرپشن ختم ہوگی اورنہ تبدیلی آئےگی۔

مزید خبریں :