30 نومبر ، 2014
اسلام آباد........اسلام آبادمیں سجے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں کچھ شرکا ء نے جیو نیوز کی ٹیم کو ہراساں کیا اور جیو کے خلاف نعرے بازی بھی کی تاہم انہیں مقامی رہنمائوں نےانہیں ایساکرنےسےروک دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی کوریج صبح سے جاری تھی تاہم ایک موقع پر پی ٹی آئی کےچند کارکنوں نے اچانک جیونیوز کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی ، بعض نے جیونیوز کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔بات یہیں نہ رکی ، بعض شرکاء نے جیو کی ٹیم پر بوتلیں پھینکیں اور ہراساں کیا تاہم جیونیوز کی ٹیم نےپیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی جاری رکھی ۔ٹیم جیو کےساتھ بدتمیزی کی خبر مقامی رہنمائوں تک پہنچی تو انہوں نے شرکاء کو روک دیا۔بپھرے شرکاء نے اپنے قائد عمران خان کے حکم کی تعمیل پردوبارہ جلسہ گاہ کا رخ کیا اور توپوں کا رخ ایک بار پھر ہوگیا حکومت کی جانب ۔