30 نومبر ، 2014
لاڑکانہ........ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جتنے بھی حملے کیے جائیں جے یوآئی اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گی، ڈاکٹر خالد محمود سومرو پرحملہ بزدلانہ تھا۔ لاڑکانہ میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے صاحبزادوں سے تعزیت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ خالد محمود سومرو کا مشن مکمل کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خالدمحمود سومرو نے راہ حق میں جان کی قربانی دی ،ان کا قتل ایک فرد کا نہیں بلکہ نظریے اور تحریک کا قتل ہے۔ انھوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے،فیصلوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔