پاکستان
30 نومبر ، 2014

ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کامیکانزم تیار کیا جائے، وزیر اعظم

ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کامیکانزم تیار کیا جائے، وزیر اعظم

رائےونڈ........وزیراعظم محمدنوازشریف کاکہناہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعددیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لاناصوبائی حکومتوں کی ذمے داری ہے، فوری طورپر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کامیکانزم تیار کیا جائے۔ رائےونڈمیں اپنی رہائش گاہ پروزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سےگفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نےکہاکہ عوام کوریلیف دینا ان کے منشورکاحصہ ہے، ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات،وزیر اعظم کے آئندہ ہفتے دورہ برطانیہ اورتحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف نےہدایت کی کہ تمام حکومتی مشینری کوعوام کوریلیف دینے کےلئے متحرک کیاجائےاورعوامی نمائندے عوام کی شکایات کافوری ازالہ کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب نےاس موقع پر کہاکہ وفاقی حکومت نےعوام کوسبزباغ دکھانے کی بجائے حقیقی معنوں میں اقدامات کئے ہیں۔

مزید خبریں :