30 نومبر ، 2014
کراچی.......سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی اے بی سی پلان کامتحمل نہیں ہوسکتاجبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہیں کہ عمران خان اور دوسرے ٹلیاں مارتے پھرتے ہیں ، ہم نے گھڑیال بجایا تو پھر سب دیکھیں گے۔پیپلز پارٹی کے 48ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے رہنمائوں نے بلاوال ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے دھرنے اور جلسوںکو تنقید کا نشانہ بنایا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بلاول ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کچھ ایسا نہ کریں جس سے ملک غیرمستحکم ہو۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے عمران خان سے درخواست کی کہ وہ گالی گلوچ کی سیاست سے اجتناب کریں۔ سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھاعمران خان نے پلان سی کی بات کی ہے جسکا مطلب ہے اے اوربی ناکام ہوگئے ہیں۔صوبائی وزیرسندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اگرکسی کے مرضی کے نتائج نہیں آئے توکیاکرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کا کہنا تھا ہم نے نوازشریف حکومت کےلئے نہیں نظام کاساتھ دیااسی جمہوریت کےلئے ہماری قیادت نے قربانیاں دیں۔ سندھ کے صوبائی وزیر منظوروسان نے ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انکا طریقہ کار لڑائی جھگڑا اوراپنے مطالبات منوانا ہے۔ بلاول ہاؤس کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد صبح ہی سے جمع ہونا شروع ہو گئی تھی جو بلاول بھٹو اورجیے بھٹو کے نعرےلگاتے اور ڈھول کی تھاپ پررقص کرتے رہے ۔