30 نومبر ، 2014
اسلام آباد.......وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اسلیےپاکستان بندکرناچاہتےہیں کیونکہ پاکستان کابل اوروسطی ایشیاتک پہنچ رہاہے،نہ لاہوربند ہوگا اور نہ فیصل آباد،پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے،عمران جیسے شخص سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے،اتوار کی شب جیو نیوز گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کوڈبونےکیلیےسازش کاحصہ بنےتوسرپرکفن باندھ کرنکلیں گے،ایٹمی قوت کوللکارنےوالوں کومکمل جواب دیاجائےگا،کیاعمران خان سمجھتےہیں کہ اس اعلان پرخاموشی اختیارکرینگے،عمران خان نے16دسمبر1971کی تاریخ دہرانےکااعلان کیاہے، شہروں کوبندکرینگےتاکہ مریض اسپتال اورطالبعلم اسکول نہ جاسکیں،عالمی میڈیانےپیشگوئی کی تھی کہ2015میں بڑےشہربندہوجائیں گے،عالمی میڈیانے2سال پہلےپیشگوئی کی تھی کہ2015میں پاکستان ناکام ریاست بن جائیگا۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات محب وطن سے ہونگے پاکستان دشمن کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔