01 دسمبر ، 2014
اسلام آباد..........تحریک انصاف نے ملک بھر اور مختلف شہروں میں ہڑتال کی تاریخیں تبدیل کردیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی صدارت میں تحریک انصاف کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں ہڑتال کی کال سےمتعلق امور کاجائزہ لیا گیاجبکہ ہڑتال کی تاریخیں تبدیل کرنےکی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک گیر ہڑتال 16کے بجائے 18دسمبر کو کی جائے گی،جبکہ 8دسمبر کو فیصل آباد، 12کو کراچی اور 15دسمبر کو لاہور میں ہڑتال کی جائےگی۔ا س حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سقوط ڈھاکا کے واقعے کو سامنے رکھتے ہوئے 16کے بجائے 18دسمبر کو ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ لاہور میں 4کے بجائے 15دسمبر کو ہڑتال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں پُرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،لاہور کو بند کرنے کا مطلب دکانیں بند کرانا نہیں۔