24 اپریل ، 2012
لندن …بہت سے ایسے افراد موجود ہیں جوبے پناہ ذہین ہوتے ہیں لیکن اس چار سال کی ننھی گڑیا کی ذہانت نے تو سب کو حیران ہی کر دیا ہے جو آئی کیو ٹیسٹ میں آئن سٹائن سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے نکلی۔ ذہانت جانچنے کے ادارےMensaنے غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی اس بچی Heidi Hankinsکا آئی کیوٹیسٹ لیا جس میں اس نے159پوائنٹس حاصل کیے جبکہ آئن اسٹائن کی ذہانت160پوائنٹس ہے۔Mensa کے مطابق دنیا بھر کے تمام ذہین ترین افراد میں یہ ننھی پری کم عمرترین جینئس(Genius) ہے جس نے دو سال کی عمرسے ہی پینٹنگ اور کتابوں کے مطالعے کا بھی آغاز کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ ایک عام انسان کا آئی کیولیول 100پوائنٹس ہوتاہے جبکہ نارمل ذہانت صرف 130پوائنٹس تک ہوتی ہے۔