پاکستان
01 دسمبر ، 2014

لاڑکانہ میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا سوئم

لاڑکانہ میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا سوئم

لاڑکانہ.........جمعیت علمائے اسلام ف کے مقتول رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے سوئم کی تقریب لاڑکانہ میں ہوئی جس میں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ میں مقتول رہنما ڈاکٹرخالد محمود سومرو کے سوئم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے راشد محمود نے اپنے خطاب میں والد کے مشن پرچلنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالدمحمود سومرو کے مشن اور سندھ کے حقوق کے لیے بدستور آواز بلند کی جاتی رہے گی، سوئم میں قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید خبریں :