دلچسپ و عجیب
24 اپریل ، 2012

چین:لائبریری بوتھس قائم:اے ٹی ایم کی طرح کارڈ ڈالیں کتاب نکالیں

چین:لائبریری بوتھس قائم:اے ٹی ایم کی طرح کارڈ ڈالیں کتاب نکالیں

بیجنگ …کتا بوں کو پڑھنے کے شوقین دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں تاہم ہر کسی کو اپنی پسندکی کتابوں تک رسائی نہیں ملتی۔ چین کے شہرChengduمیں کتابوں کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد طریقہ متعارف کروایا گیا ہے جسکے تحت اب نا انہیں لائبریری جانے کی ضرورت ہوگی اور ناہی تاریخِ واپسی کی کوئی فکرہوگی۔اس طریقہِ کار کے تحت شہر میں تین مقامات پر لائبریری بوتھس نصب کیے گئے ہیں جن میں تقریباً450کتابیں موجود ہیں۔کتابوں کے عالمی دن کے موقع پر متعارف کروائے گئے ان بوتھس سے کتابیں حاصل کرنے کے لیے طلباء کواے ٹی ایم کارڈکی طرزکا آئی ڈی یا اسمارٹ کارڈ مشین میں ڈالنا ہوگا جسکے بعد اپنی پسند کی کتاب ایشو کروائی جاسکے گی جسے بعد ازاں تینوں میں سے کسی بھی بوتھ پر لوٹایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :