01 دسمبر ، 2014
لاہور........پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹروں میں مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 8فیصد کمی کردی گئی ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ مذاکرات کیے۔ مذاکرات میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 8فیصد کمی کرنے پر اتفاق کیا گیا،نوٹی فکیشن کے مطابق اے سی بسوں کے کرایوں میں 7 فیصد جبکہ نان اے سی بسوں کے کرایوں میں 7 پیسے فی کلومیٹر کمی ہو گی۔