24 اپریل ، 2012
ٹوکیو …وزن کم کرنا ایک صبر آزما اور محنت کا کام ہے تاہم اب اس مسئلے سے دوچار افراد کے لئے جاپان میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی ڈیوائس تیار کر لی گئی ہے جوموٹاپا کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔وزن کم کرنے کے لئے تیار کی گئی اس جدید Hi-tech ڈیوائس کو آنکھوں پر لگا لینے سے کھانے کا حجم 50فیصد زیا دہ اور دیکھنے میں مزیدارنظر آتا ہے ۔ ماہرین کے مطا بق اگرموٹاپے کے شکار افرادکو کھانا زیادہ اورمزیدار نظر آئے توکھانے والے کا پیٹ جلدی بھر جاتا ہے یہی وجہ ہے ایک تجربے کے دو ران یہ ڈیو ائس آنکھو ں پر لگا نے والوں نے اسے استعما ل نہ کر نے والوں کے مقابلے میں دس فیصد کم کھانا کھایا۔اس حیرت انگیز ڈیوائس کے ذریعے وہ افراد جو موٹاپے کا شکار ہیں با آسانی اپنے وزن پر قابو پاسکتے ہیں ۔