02 دسمبر ، 2014
کراچی........ پیپلز پارٹی کے رہنماشرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم یا الطاف حسین اگر بلاول بھٹو زرداری کے خلاف عدالت میں جائیں گے تو ہم بھی ڈھیر سارے شواہد کے ساتھ برطانیہ کی عدالت میں جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کہ بلاول بھٹو زرداری نے الطاف حسین کو کوئی دھمکی نہیں دی، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی تقریر میں جو کہا وہ سب سچ پر مبنی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی الطاف حسین کو کسی قسم کی وضاحت نہیں دے گی ، الطاف حسین کو عدالت جانے کا شوق ہے تو وہ اپنا شوق ضرور پورا کریں ،شرجیل میمن نے کہا کہ اگر متحدہ یا الطاف حسین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف عدالت میں جائیں گے تو ہم بھی ڈھیر سارے شواہد کے ساتھ برطانیہ کی عدالت میں الطاف حسین کے خلاف جائیں گے۔