پاکستان
03 دسمبر ، 2014

خیبر ایجنسی :8 دہشت گروں کی لاشیں برآمد

خیبر ایجنسی :8 دہشت گروں کی لاشیں برآمد

خیبر ایجنسی .......خیبر ایجنسی میں آٹھ دہشت گروں کی لاشیں ملی ہیں ،ہنگو میں دکان کے ساتھ نصب بارودی مواد کے دھماکے سے تین دکانیں تباہ ہوگئیں ۔لیویز ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقے اکا خیل کے قریب سے 8 دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں ۔تمام افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیاگیا ہے ۔مرنے والوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔لاشوں کو سیکیورٹی فورسز نے جمرود لیویز سینٹر میں منتقل کردیا ہے ۔گزشتہ روز بھی اکاخیل میں 50 سے 60 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تھا فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے ۔اُدھر ہنگو کے علاقہ کاہی میں نامعلوم افراد نے دکان کے ساتھ بارودی مواد نصب کردیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا ۔

مزید خبریں :