پاکستان
24 جنوری ، 2012

میوزیکل کنسرٹس پر قرارداد منظور،ارکان اختلافات کاشکار

میوزیکل کنسرٹس پر قرارداد منظور،ارکان اختلافات کاشکار

لاہور…تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹس کے بارے میں پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد تو منظورہوگئی مگر بعد میں ارکان اسمبلی اس پر بھی اختلافات کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے متضاد بیانات دینا شروع کردیئے ہیں، کئی ارکان کا کہناہے کہ وہ قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان میں نہیں تھے۔پیپلرپارٹی کی رکن ساجدہ میر کا کہنا ہے کہ جب قرارداد منظورہوئی تووہ ایوان میں موجود نہیں تھیں، اس قرارداد کیخلاف نئی قرارادا لے کرآئیں گی کیونکہ نوجوان نسل کو تفریح کے مواقع سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک کا کہنا ہے کہ تفریح کے مواقع طلبا اورطالبات کا بھی حق ہیں۔ مسلم لیگ کی رکن ثمینہ خاورحیات کا کہنا ہے کہ وہ بھی بھی اس قرارداد کے خلاف ہیں مگرپارٹی پالیسی کے ہاتھوں مجبورہیں اس لیے نئی قرارداد نہیں لاسکتیں۔ وزیر خوراک پنجاب چودھری عبدالغفور تو یہ کہتے ہیں کہ کسی ایسے قابل اعتراض کنسرٹ کی اجازت نہیں دی جو اسلام اور دوقومی نظریہ کے خلاف ہو۔پاکستان اسلام کے نام پر بناتھا،گانے بجانے کے لئے نہیں۔

مزید خبریں :