پاکستان
03 دسمبر ، 2014

قوم اورکارکن افواہوں پر دھیان نہ دیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

قوم اورکارکن افواہوں پر دھیان نہ دیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

لاہور......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری علاج کےسلسلہ میں امریکاجانے کےلئےاپنی رہائش گاہ سےروانہ ہو گئے۔ان کاکہناتھاکہ قوم اورکارکن افواہوں پر دھیان نہ دیں۔وطن واپس آکراپنی جدوجہد دوبارہ شروع کریں گے۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو صبح6بجےغیرملکی ایئرلائنزکی پرواز کے ذریعے امریکاروانہ ہونا تھا،مگر پرواز تاخیرکاشکار ہو گئی،جس کی وجہ سے وہ تقریباً ساڑھے3گھنٹےبعدروانہ ہوئے۔ روانگی کےوقت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ کےباہرمیڈیا سے گفتگو میں طاہرالقادری کاکہناتھاکہ قوم ان کی صحت یابی کیلیے دعا کرے۔ انہوں نے جو کمٹمنٹ کی ہے۔اسے پورا کریں گےاور آخری سانس تک لڑیں گے۔ان کاکہناتھاکہ اس نظام میں نہ ملک کی بقا ہے اورنہ ہی اس سے ملک خوشحال ہوگا۔ملک میں خوشحالی اورترقی کا نظام لانے کے لیےوہ آخری دم تک لڑیں گےاورجلد واپس آکر استحصالی نظام کے خلاف جدوجہد کریں گے۔

مزید خبریں :