پاکستان
03 دسمبر ، 2014

ساہیوال :اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئےجانےوالی پولیس پارٹی پر حملہ

ساہیوال :اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئےجانےوالی پولیس پارٹی پر حملہ

ساہیوال......ساہیوال میں اشتہاریوں اوران کےگھروالوں نےگرفتاری کیلئےآنے والی پولیس پارٹی پرحملہ کرکے سب انسپکٹرسمیت3اہل کاروں کوزخمی کردیا۔اشتہاریوں نے2 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا۔پولیس کی بھاری نفری نےیرغمال اہل کاروں کوبازیاب کراکر2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ساہیوال پولیس کےمطابق دکانوںاوراسٹورزسے قیمتی سامان لوٹنےوالے 4افرادکی کارکو ناکے پرروکا گیا، تو2ملزم فرارہوگئے۔پولیس نے2ملزموں کو پکڑلیا،جن کی نشاندہی پرپولیس موضع 92نائن ایل میں چھاپامارنےگئی۔اس دوران اشتہاریوں اور ان کےساتھی مرد و خواتین نےپولیس پارٹی پرڈنڈوں اور سوٹوں سےحملہ کر دیا،جس سےسب انسپکٹرسمیت 3اہل کارزخمی ہوگئے۔اشتہاریوں نے2اہلکاروں کویرغمال بھی بنالیا،بعد میں پولیس کی بھاری نفری نےیرغمال پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرکے2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے50سےزائدافراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید خبریں :