پاکستان
03 دسمبر ، 2014

سندھ میں بری حکمرانی کی ساری حدیں پار ہوگئیں ،ایم کیو ایم

سندھ میں بری حکمرانی کی ساری حدیں پار ہوگئیں ،ایم کیو ایم

کراچی ..... متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ میں بری حکمرانی کی ساری حدیں گزرچکی ہیں،وزیراعلیٰ ہر بیان میں میرٹ کا راگ الاپتے ہیں مگر موجود ہ حکومت ایم کیوایم اور مہاجردشمنی میں آگے بڑھ چکی ہے،76 امیدواروں نے پولیس ٹیسٹ کلیئرکیے،مگرنوکری نہیں دی گئی ۔ لال قلعہ گراونڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں میرٹ پرتوجہ نہیں دی جارہی، افسوس کہ چوراورڈاکوؤں کوپولیس میں بھرتی کیا جارہا ہے،پیپلزپارٹی کے جتنے بھی ذمے دارہیں اپنے لوگوں کو نوکریاں دلواتے ہیں،ہمارے پاس آنے والوں میں سندھی،بلوچی اوراردو بولنے والے سب شامل ہیں۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو تقررنامے نہیں ملتے، سیکریٹری تعلیم خود کہہ چکے ہیں کہ محکمے میں اربوں کا گھپلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حق ہے کہ ہمیں بتایاجائے یہ پیسا کہاں جارہاہے ،کراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 76امیدواروں نے پولیس ٹیسٹ کلیئر کیا مگر انہیں نوکری نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :