پاکستان
03 دسمبر ، 2014

دھرنا ختم کردیا تو حکومت اپنی بات سے مکرجائے گی،عمران خان

دھرنا ختم کردیا تو حکومت اپنی بات سے مکرجائے گی،عمران خان

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہےکہ جب تک جوڈیشل کمیشن تحقیقات شروع نہیں کرتا، اپنا پروگرام شیڈول کے مطابق رکھیں گے،دھرنا ختم کردیا تو حکومت اپنی بات سے مکر جائے گی،نواز شریف فوج کی پیداوار ہیں، وہ فوج کو بدنام نہ کریں۔ اسلام آباد میں دھرنے کےشرکا سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی تحقیقات شروع نہ ہوئیں تو فیصل آباد سےاپناپروگرام معمول کےمطابق کریں گے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہےکہ ان کےاحتجاج کاپروگرام تبدیل ہورہاہے، انہوں نے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں سےمعذرت چاہتے ہیں کہ انھیں اپنےشہروں میں تکلیف ہوگی،لیکن کیاعوام دودن کی تکلیف اٹھانا چاہتے ہیں یا حکمرانوں سےآزادی لینا چاہتے ہیں؟عمران خان نے کہا کہ حقیقی اپوزیشن کنٹینر سے ہو رہی ہے، نواز شریف فوج کی پیداوار ہیں، وہ فوج کو بدنام نہ کریں ۔ان کا کہناتھا کہ وہ شرط لگاتے ہیں کہ پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کرایا، لاہور میں نابینہ افراد پر تشدد قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں :