03 دسمبر ، 2014
اسلام آباد.......وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہےکہ نواز شریف کو فوج کا طعنہ دینے والے خان صاحب پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی خیالی ایمپائر کی انگلی کے اشاروں کے منتظر رہتے ہیں، خان صاحب، زیادہ خوش نہ ہوں،عوام خیبرپختونخوا پولیس کے ہاتھوں آئی ڈی پیز کی ہونے والی پٹائی کو اب تک نہیں بھولے۔