03 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......عمران خان نے آج کنٹینر سے خطاب کے دوران یہ تسلیم کیا کہ طاہر القادری کا دھرنا ختم ہونے کے بعد حکومت مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئی۔ کیا انھوں نے قادری صاحب کے جانے سے ہونے والے نقصان کا اعتراف کر لیا؟ طاہرالقادری کے جانے سے عمران خان کو جو نقصان پہنچا، اس کا اظہار آج خود عمران خان نے اپنے کنٹینر سے کیا۔ انھوں نے کہا کہ طاہر القادری کے جانے کے بعد حکومت تحریک انصاف سے بات چیت سے پیچھے ہٹ گئی۔ مگر انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ جس روز انھوں نے وزیراعظم ہائوس کی طرف مارچ شروع کیا تھا، اس روز حکومت ان کے بیش تر مطالبات مان چکی تھی، یہ خود عمران تھے جو طاہرالقادری کے پیچھے چل پڑے اور منزل ان سے دور ہو گئی۔