04 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی، ایکنک نے15 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔پراجیکٹس میں ریلوے انجن کی مرمت، لائیو اسٹاک اور پانی سے بجلی پیدا کرنے والے 75 میگاواٹ کے پاور پلانٹس شامل ہیں ۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریلوے کے 100 ڈیزل انجن کی مرمت کے لیے 5 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔پنجاب میں لائیواسٹاک کی بہتری کے لیے 3 ارب 85 کروڑ روپے مختص کیے گئےجس میں دیہی علاقوں سے منڈی سڑکوں کی تعمیر بھی کیاجائے گی ۔اس کے علاوہ وادی نیلم میں 35 میگا واٹ اور 40 میگا واٹ پانی سے بجلی بنانے والے دو پاور پالانٹس کی منظوری بھی دے دی گئی۔