کاروبار
05 دسمبر ، 2014

خام تیل کی قیمتوں میںکمی، درآمد ی بلوں پر بچت ہوگی

خام تیل کی قیمتوں میںکمی، درآمد ی  بلوں پر بچت ہوگی

کراچی......خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سب حکومت کو بجلی کی پیدوار میںسالانہ 100 ارب روپے تک کی بچت ہوگی جبکہ تیل کے درآمد ی بلوں پر بھی کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔کے ایس بی سیکیورٹی کی جاری ریسرچ رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی پیدواری اخراجات میں کمی ہوگی جس سے حکومت کو سالانہ 100 ارب روپے تک کی بچت ہوگی جس سے بجلی مزید مہنگی ہونے کی تلوار سے عوام کو نجات ملے گی وہی اسکی فی یونٹ قیمتوں میں کمی بھی متوقع ہے اسکے علاوہ حکومت کو تیل درآمد کے بلوں پر بھی 90کڑوڑڈالر کی بچت ہوگی جس سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوسکے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خام تیل کی قیمتوں میںکمی سے پیٹرلیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی 60 ارب روپے تک کمی ہوگی جبکہ مہنگائی کی شرح میںکمی کے سبب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید آدھا فیصد کمی ہونے کا امکان ہے جس سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :