پاکستان
25 اپریل ، 2012

پاکستان کا حتف4شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا حتف4شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی… پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے شاہین ون میزائل کے مزید موثر اور بہتر بنائے گئے میزائل کو کامیابی سے داغا ہے ، اس میزائل نے سمندر میں اپنے ہدف کو مکمل درست انداز میں نشانہ بھی بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف فور سیریز کے شاہین ون میزائل ، نئے ون اے ویپن نظام سے لیس ہے، اس کو آج کامیاب انداز میں فائر کیا گیا اور اس نے سمندر میں واقع اپنے ہدف کو مکمل درستگی سے نشانہ بھی بنایا ، میزائل لانچ کئے جانے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالدقدوائی ، کمانڈر اسٹریٹجک فورس لیفٹنٹ جنرل طارق ندیم اور چیئرمین نیسکام عرفان برنی بھی موجود تھے، یہ میزائل ، شاہین 1 کا بہتر بنائے گئے درجے والا ہے ، اس سے شاہین 1 میزائل کی رینج اور تکنیکی پیرامیٹرز کو بہتر بنایاگیا ہے، یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈی جی ، ایس پی ڈی نے اس موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ میزائل کا تجربہ ملکی دفاع کیلئے ڈیٹرنس کو مزید موثر بنائے گا۔

مزید خبریں :