06 دسمبر ، 2014
لاہور.......تحریکِ انصاف کےسربراہ عمران خان آج الیکشن ٹریبونل لاہورکےروبرو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔انہوں نےاین اے122میں انتخابی دھاندلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کےباہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکن جمع ہوچکےہیں جوایک دوسرےکی قیادت کے خلاف نعرےبازی کر رہےہیں۔الیکشن ٹریبونل لاہورکےروبرو این اے 122 میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔تحریکِ انصاف کےسربراہ عمران خان آج اپنا بیان رکارڈ کرائیں گے۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی دھاندلی کی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔گزشتہ سماعت کےدوران عمران خان کے گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔عمران خان کی آمد کےموقع پر الیکشن کمیشن پنجاب کے دفترکےباہرسیاسی درجہ حرارت بڑھ چکا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکن بھی وہاں پہنچ چکےہیں اور ان کے درمیان مخالفانہ نعرےبازی جاری ہے،پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔