25 اپریل ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…ذہین انسانی دماغوں نے ایسے جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس تیار کیے ہیں جو آپس میں انسانوں کی طرح لڑتے نظر آتے ہیں۔ان جنگجو روبوٹس میں ایسے سنسرز مو جود ہیں جن کی مدد سے یہ اپنے آس پاس موجود مخالف کی سمت اور اس کے وار کو شنا خت کرکے جو ابی حملہ کر تے ہیں۔ان روبوٹ کاہتھیار کوئی تلواریا چھڑی نہیں بس یہ اپنے مضبوط مشینی با زوؤں سے اس لڑائی کو بخوبی انجام دیتے ہیں ۔ ان روبوٹس کی لڑائی ایک تفریح ہے جسے کنٹرول بھی انسان ہی کر تا ہے اور یہ بچوں ، بڑوں کیلئے بالکل بھی خطر ناک نہیں