کھیل
07 دسمبر ، 2014

چمپیئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں2-8سے شکست

چمپیئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں2-8سے شکست

بھوبنیشور......چیمپینز ٹرافی ہاکی کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی،انگلینڈ نے پاکستان کومکمل طورپر آئوٹ کلاس کرتے ہوئے دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے کامیابی حاصل کی ۔بھارت کے شہر بھوبنیشور میں چمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم بے بسی کی تصویر بنی رہی ،انگلینڈ نے 36ویں سیکنڈ میں پہلا گول داغ دیا ،دوسرے کوارٹر میں تو انگلش کھلاڑیوں نے مزید چار گول کیے،پاکستانی کھلاڑی کوئی گول نہ کر سکے،تیسرا کوارٹر بھی انگلینڈ کی چھ ایک کی برتری پر ختم ہوا،میچ کے آخری کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے محمد ارسلان اور محمد عرفان نے گول بنائے لیکن میچ انگلینڈ نے دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے اپنے نام کر لیا۔

مزید خبریں :