پاکستان
07 دسمبر ، 2014

پنجاب حکومت کی کارکردگی پرعوامی تحریک کا وائٹ پیپر جاری

پنجاب  حکومت کی کارکردگی پرعوامی تحریک کا وائٹ پیپر جاری

لاہور...... پاکستان عوامی تحریک نےصوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیاہے،وائٹ پیپرمیں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں اسٹریٹ کرائمز سمیت ماہانہ 3 لاکھ اور سالانہ 36 لاکھ چھوٹے بڑے جرائم ہوتے ہیں،تاہم شرح کم دکھانے کیلئے صرف 25 فیصد مقدمات درج کیئے جاتے ہیں۔پی اےٹی کےوائٹ پیپر میںکہا گیا ہے کہ رواں سال پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ بچے اغوا ہوئے، جن کی تعداد 12 ہزار 245 ہے،صوبے میں ہر سال اغوا اور اغوا برائے تاوان کے 11سے 12 ہزار واقعات رپورٹ ہوتے ہیں،تاہم ایسے22فیصد واقعات کےمقدمات درج نہیں ہوتے، پولیس مقابلوں میں 10 اور خواتین کے خلاف سنگین جرائم میں 19فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ سال اجتماعی زیادتی کےکیسزکی تعداد5160 تھی، رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 6100 ہو گئی، 7ہزار اندھے اور 14فرقہ وارانہ قتل کے ساتھ پنجاب رواں سال سرِفہرست صوبہ رہا،پنجاب حکومت نے رواں سال 850 ملین ڈالر کے نئے قرضے لیے ، اس طرح پنجاب کے ذمے واجب الادا قرضے452 ارب روپے سے بڑھ کر 580 ارب ہو گئے، رواں سال سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ کوٹ رادھا کشن، سانحہ واہگہ بارڈراور نابیناؤں پرپولیس تشدد کےباعث ملک کی بدنامی ہوئی،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کے راستے میں رکاوٹ بن کر پنجاب حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا۔

مزید خبریں :