پاکستان
07 دسمبر ، 2014

بلوچستان میں مقامی حکومتیں تاحال تشکیل نہ پاسکیں

بلوچستان میں مقامی حکومتیں تاحال تشکیل نہ پاسکیں

کوئٹہ......... بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کےپہلے مرحلے کو مکمل ہوئے ایک سال ہوگیا،تاہم نہ تو اب تک اس کے تمام مراحل مکمل ہوسکے اور نہ مقامی حکومتیں ہی تشکیل پاسکیں۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ گزشتہ سال سات دسمبر کو منعقد ہواتھا جب صوبےمیں ضلع کونسل، یونین کونسل اور شہری علاقوں پر مشتمل انتخابی حلقوں کی 2ہزار 527 پر امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہوجانے کے بعد 7188میں سے 4168نشستوں پر انتخابات ہوئے تھے، تب کچھ نشستیں امیدواروں کےنہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی تھیں۔ بعد میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات بھی ہوئے، تاہم ایک عرصے بعد اب کسانوں اور مزدوروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کیاجاچکاہے،جس کے تحت پولنگ 31دسمبر کو ہوگی۔ اس کے بعد کوئٹہ میں میئر و ڈپٹی میئر اور دیگر شہروں میں میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیوں اور ضلع اور تحصیل کونسلوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔

مزید خبریں :