پاکستان
07 دسمبر ، 2014

ق لیگ کا کوئی ایجنڈا ہے نہ منشور ، رانا ثناءاللہ

ق لیگ کا کوئی ایجنڈا ہے نہ منشور ، رانا ثناءاللہ

لاہور........مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ق لیگ کا کوئی ایجنڈا ہے نہ منشور ، صرف ہوس اقتدار میں دربدر پھرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ چودھری برادران نے ایک بار پھر اپنا آقا بدل لیا ،ق لیگ موقع پرست جماعت ہے ،جہاں کچھ ملنے کی توقع ہو پہنچ جاتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ق لیگ کا نہ تو کوئی ایجنڈا ہے نہ ہی منشور، اس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں رہا ، چودھری برادران بھی ہوس اقتدار میں اپنی شناخت کھو بیٹھے ہیں، عوام نے فیصل آباد کو بند کرنے کی کال یکسر مسترد کر دی ہے۔

مزید خبریں :