08 دسمبر ، 2014
لاہور ....مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرقانون رانا ثنا الله کا کہنا ہےکہ عمران خان نے دیکھ لیا کہ عوام اب جاگ چکے ہیں دکانیں زبردستی بند کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے فیصل آباد میں ہڑتال کی کال کا حشر دیکھ لیا۔ فیصل آباد کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ نواز شریف کے سپاہی ہیں۔ انکا کہنا تھاکہ ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔کیا پی ٹی آئی کی یہی پالیسی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ عوام معیشت کا پہیہ روکنے والوں کو پہچان چکے ہیں اور اب انکو مسترد بھی کردیا گیا ہے۔