08 دسمبر ، 2014
کراچی.....ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابط کمیٹی کے رکن مصطفیٰ عزیز آبادی نے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے تحریک انصاف کے ایک کارکن کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی حکومت کے دور میں ایم کیو ایم کے کئی کارکنان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا ہے۔