پاکستان
08 دسمبر ، 2014

تشہیری مہم، لاہورہائی کورٹ نےقواعدوضوابط طلب کرلئے

تشہیری مہم،   لاہورہائی کورٹ نےقواعدوضوابط طلب کرلئے

لاہور.....لاہورہائی کورٹ نےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویرپرمبنی تشہیری مہم کے قواعدوضوابط طلب کرلئے اوردرخواست گزارپی ٹی آئی پنجاب کےصدر اعجاز چودھری کوحکم دیا کہ وہ بھی ٹیکس جمع کراکراپنی نیک نیتی ثابت کریں۔تحریکِ انصاف پنجاب کےصدراعجاز چودھری نےلاہورہائی کورٹ کے روبرو درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی اشتہاری مہم قومی خزانے پربوجھ ہے،لہٰذا اسے غیرآئینی قراردیا جائے، عدالت نے تشہیری مہم کےقواعدوضوابط طلب کرتےہوئےدرخواست گزاراعجاز چودھری کوحکم دیا کہ وہ بھی آئندہ سماعت تک ٹیکس جمع کراکر اپنی نیک نیتی ثابت کریں اور ٹیکس جمع کرانے کی تفصیلات عدالت میں پیش کریں، عدالت نے مزید کارروائی 18دسمبرتک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :