25 اپریل ، 2012
میکسیکوسٹی… میکسیکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ پردو دن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ۔ آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹرزکی مدد لی جارہی ہے۔ ریاست جلیسکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے کئی ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا ہے ،مقامی ٹی وی کے مطابق آگ بجھانے میں تین سو سے زاید فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں ، جنہیں ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے۔