09 دسمبر ، 2014
کویت سٹی......امریکا اور اور اس کے اتحادیوں نے تقریباً 1500 سیکیورٹی اہلکار عراق بھیجنے پر اتفاق کیا ہے جو وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں بغداد حکومت کی مدد کریں گے۔امریکی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹیری نے گزشتہ روز کویت سٹی میں صحافیوں سے باتچیت کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاں وہ عراقی فوج کو تربیت دینے کے ساتھ ان کی معاونت بھی کریں گے۔