انٹرٹینمنٹ
09 دسمبر ، 2014

خزاں اور سرما کے فیشن کی دھوم کراچی میں بھی برقرار

خزاں اور سرما کے فیشن کی دھوم کراچی میں بھی برقرار

کراچی........خزاں اور سرما کے فیشن کی دھوم ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی برقرار ہے۔ ہر طر ف نظر آنے والےچھوٹے بڑے پرنٹس سے ہٹ کر اس نئی آٹم ونٹر کلیکشن میں گہرے اور پیسٹیلز دونوں طرح کے رنگوں کا استعمال سادگی کی طرف مائل جبکہ کٹ اور ڈیزاین کا طرز کلاسک ہے۔ فیبرک اور پرنٹس کے بعد ریڈی ٹو ویئر کی جانب سابقہ ماڈل کا یہ پہلا قدم ہے جس میں سرخ، گلابی، نیلے اور خزاں کے روایتی رنگوں اور رجحانات کو پروقار اور صدا بہار انداز میں نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کےڈیزاینر ویئر میں یہ نیا اضافہ بھی عام خریدار کی فیشن تک رسائی کو آسان بنانے کی ایک اور کوشش ہے۔

مزید خبریں :