25 اپریل ، 2012
پیرس…این جی ٹی…فرانس سے تعلق رکھنے والے دونوں ہاتھ اور پیروں سے محروم ایک شخص نے سمندر میں تیراکی کر کے دنیا کا سفر کر نے کا اعلان کیا ہے۔ p Philippe Croizon نامی یہ شخص پیدائشی طور پر معذور نہیں بلکہ ایک حادثے میں اپنے دونوں ہاتھ پاؤں سے محروم ہو گیا تھا جس کے بعد اس نے اپنی اس معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا ۔Philippe اپنے اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پانچ بر اعظمو ں کا سمندر کے راستے دومصنوعی ٹانگوں کی مدد سے تیراکی کرکے سفر کر ے گاجس میں اسکی مدد کیلئے اس کا معاون بھی مو جود ہو گا ۔ یہ باہمت شخص گزشتہ تین سال سے سوئمنگ کررہا ہے جبکہ نامکمل جسم ہو نے کے باوجود ایک ہفتے میں30گھنٹے تیراکی کرکے اپنے آپ کو اس چیلنج کیلئے تیار کر رہاہے۔