دنیا
10 دسمبر ، 2014

ترقی کےسفرمیں کوئی پیچھےنہ رہ جائے، کیلاش ستیارتھی

ترقی کےسفرمیں کوئی پیچھےنہ رہ جائے، کیلاش ستیارتھی

اوسلو........امن کا نوبل انعام وصول کرنے والے بھارتی کیلاش ستیارتھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کےسفرمیں دنیاکےکسی حصےمیں کوئی پیچھےنہ رہ جائے، نوبل انعام ملنےپربھارت اوروالدین کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں، جن بچوں کوجبری مشقت سےچھٹکارادلایاانکےچہرےپرپاکیزہ مسکراہٹ دیکھی، اپنااعزازان لاکھوں کروڑوں بچوں کےنام کرتاہوں جن کابچپن چھین لیاگیا۔ کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ بھارت سےناروےتک کاسفرامن کاسفرہے، دنیابھرمیں پس ماندہ بچےہمارےاپنےبچےہیں، میں ان کروڑں بچوں کی نمائندگی کرتاہوں جوپس ماندہ ہیں، جن بچوں سےمعصومیت چھین لی جاتی ہیں ان کی روح زخمی ہوجاتی ہے، بچےسوال کرتےہیں کہ کیادنیااتنی غریب ہےکہ انھیں ایک کھلونانہیں دےسکتی، غریب اورمحروم بچوں کاسوال ہےکہ ان کاقصورکیاہے؟

مزید خبریں :