10 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......... امن کا نوبل انعام وصول کرنے والی ملالہ یوسفزئی کو وزیراعظم نواز شریف ، صدر ممنون حسین ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر رہنمائوں کی جانب سے نوبل انعام ملنے پر مبارکبا ددی گئی ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کوملالہ یوسف زئی پرفخرہے، بچوں کی تعلیم سےمتعلق ملالہ کاخواب پوراہوگا۔ صدرممنون حسین نے کہا کہ ملالہ قوم کی قابل فخربیٹی ہے، ملالہ نےسرفخرسےبلندکردیا، انہوں نے امن کا نوبل انعام وصول کرنے والے بھارتی کیلاش ستھیارتی کو مبارکباد پیش کی۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ تاریخی کامیابی پرملالہ یوسفزئی کومبارکباددیتاہوں۔ سربراہ اےاین پی اسفندیارولی کا کہنا ہے کہ اےاین پی اس خوشی پرملالہ اوراس کےاہلخانہ کومبارکبادپیش کرتی ہے، پوراپاکستان بالخصوص پختون قوم اس خوشی کی مستحق ہے۔