10 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......... وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف سے غیرمشروط مذاکرات شروع کرنےکےلیےتیارہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف نےمسلم لیگ(ن)کی کورکمیٹی کےاجلاس کی صدارت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیرمشروط لیکن بامقصدمذاکرات کےلیےتیارہیں، اصولوں پرسمجھوتانہیں ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہگزشتہ 2گھنٹوں سےتحریک انصاف کےرہنماؤں سےرابطےکرنیکی کوشش کررہےہیں، تحریک انصاف کاغیرآئینی مطالبہ تھاکہ نوازشریف گھرچلےجائیں، تحریک انصاف نوازشریف کےاستعفےکےمطالبےسےپیچھے ہٹ گئی ہے جس کا خیرمقدم کرتےہیں، میں اوراحسن اقبال تحریک انصاف کےساتھ مذاکرات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اپیل ہےکہ تحریک انصاف آنیوالےجلسےفوری طورپرمنسوخ کردیں، تحریک انصاف بھی مذاکرات کیلئےاپنےرہنماؤں کےناموں کااعلان کرے، کوشش ہوگی کہ کل مذاکرات کاپہلادن ہو، تحریک انصاف سےبہت جلدبات ہوجائےگی، جوڈیشل کمیشن نےدھاندلی کی تصدیق کی توحکومت میں رہنےکاجوازنہیں، جوفیصلہ ہوگااس کےگواہ18کروڑعوام ہیں۔