پاکستان
12 دسمبر ، 2014

کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب بھرپور کردار ادا کررہا ہے،چیئرمین نیب

کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب بھرپور کردار ادا کررہا ہے،چیئرمین نیب

لاہور.....چیئرمین نیب قمر چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔کرپشن کے خاتمے کے عالمی دن پر لاہور میں سیمینار منعقد ہوا۔ اپنے خطاب میں چیئرمین نیب قمر چودھری کا کہناتھا کہ 1995 کے بعد پہلی بار پاکستان کی رینکنگ کرپشن میں کمی کے حوالے سے بہتری ہوئی۔’’نو کرپشن نو ‘‘ کا سلوگن بچوں بڑوں سب کو اپنانا ہوگا ۔کرپشن کے خاتمے کیلئے قومی اداروں کوبھی اسی سلوگن پر چلنا ہوگا۔

مزید خبریں :