پاکستان
12 دسمبر ، 2014

کراچی میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا دھرناجاری

کراچی میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا دھرناجاری

کراچی .....کراچی میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا دھرنا اور احتجاج سہراب گوٹھ، نرسری اسٹار گیٹ سمیت29 مقامات پرجاری ہے ۔دھرنے کے مقامات پر کارکنان پرجوش ہیں،نعرے بازی اور رقص کررہے ہیں۔عمران خان کے قافلے کے ساتھ کارکنان کا جم غفیر موجود ہے۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے کراچی کے اہم مقامات اور سڑکوں کو بند کرادیاہے ، بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کی إٓمدورفت معطل ہے ۔ پی ٹی آئی رہنماؤںکے مطابق پہلی بار کراچی بغیر دھونس دھمکی بند ہوا ہے ۔کراچی آج پی ٹی آئی کے پلان سی کی لپیٹ میں ہے ۔ تحریک انصاف کے کارکن شہر میں پھیلے ہوئے ہیں جنہوں نے سڑکیں بند کررکھی ، اہم مقامات اور بڑی شاہراہوں سے کسی شہری کو گزرنے کی اجازت نہیں ۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے کہاکہ کراچی نے اپنا فیصلہ سنادیا ۔ شہر میں احتجاج کےلیے ، نرسری اور اسٹار گیٹ سے شارع فیصل ، نمائش پر ایم اے جناح روڈ، حسن اسکوائر پر یونی ورسٹی روڈ ، قائد آبا دمنزل پمپ پر نیشنل ہائی وے ، کلفٹن تین تلوار، ڈیفنس کالا پل ، قیوم آباد، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی ،سمیت 29 مقامات چنے گئے ۔نماز جمعہ کے وقت بعض جگہوں پر وقفہ کردیا گیا ۔فیصل واڈا کا کہناہے آج پہلی بار کراچی بنا کسی زور زبردستی بند ہوا ہے ۔ آج صبح احتجاج کے نزدیکی علاقوں میں پٹرول پمپس بند رہےجبکہ بیشتر اسکول بھی نہیں کھلے ، پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر نہیں آئی ۔عارف علوی نے صبح ہی واضح کردیا تھا کہ آج ٹریفک نہیں چلنے دی جائےگی۔ تحریک انصاف کے مطابق عمران خان 4 بجے نرسری پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :